پاکستان کی جانب سےواشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری کی جانب سےفائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،ترجمان دفترخارجہ نےامریکی فوجی اہلکار کی ہلاکت پردکھ و افسوس کا اظہارکیا،دہشت گردی کےبڑھتے خطرات پر عالمی برادری سے سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
ترجمان دفترخارجہ نےامریکی فوجی اہلکارکی ہلاکت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ پاکستان متاثرہ خاندانوں،امریکی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتا ہے،یہ حملہ امریکا کی سرزمین پردہشت گردی کی واضح کارروائی ہے،جبکہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں میں متعدد ایسے حملوں کاسامناکرچکا ہےاورکئی دہشت گرد واقعات کے روابط افغانستان سے جڑے رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ واشنگٹن کا یہ واقعہ سرحد پاردہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے، اس لیےعالمی برادری دہشت گردی کےدوبارہ سراٹھانےکا سنجیدگی سےنوٹس لے،پاکستان نےمشترکہ عالمی انسدادِ دہشت گردی کوششوں کو تیز کرنے پرزوردیتےہوئےکہا کہ وہ امریکا اورعالمی برادری کے ساتھ دہشت گردی کےمکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔






















