لاہورمیں پولیس افسروں کیلئے گرین سگنل پروٹوکول ختم،پروٹوکول میں گرین سگنل کی سہولت ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
سی ٹی اواطہروحیدکا کہنا ہےکہ ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز اورایس پیز ٹریفک سگنل پررکیں گے،کسی بھی پولیس آفیسرکیلئےملحقہ روٹس کی ٹریفک نہیں روکی جائیگی،پولیس افسران کومعمول کے مطابق گرین سگنل فالوکرنا ہوگا،سرکاری گاڑیوں کےسگنل کی خلاف ورزی پر ای چالان ہوگا،55 سرکاری محکموں کی گاڑیوں سے 1282 ای چالان ریکورکرلئے،ٹریفک پولیس حکام کی جانب سےمتعلقہ سرکل افسران کو پیغام بھجوادیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اورسی سی پی او لاہور کی موومنٹ کےدوران غیر معمولی روٹ فراہم کیا جائے گا،پولیس افسران کی نقل وحرکت کےدوران کال چلنے پرسگنل فری روٹ دیا جاتا تھا۔





















