پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے اسپورٹ اسٹاف کی تلاش شروع کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فزیوتھراپسٹ کی تلاش شروع کردی گئی،پاکستان ویمن ٹیم کےلیے اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کا بھی تقرر کیا جائےگا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپورٹ اسٹاف کے اراکین کی تلاش کے لیےاشتہارجاری کردیا۔
خواہشمند افراد 12 دسمبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،پی سی بی غیرملکی فزیو تھراپسٹ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کا تقررکرسکتا ہے۔





















