لاہورمیں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا،چیمپئن شپ جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہورگیریژن میں منعقد ہوگی۔
ایونٹ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کےتعاون سےمنعقد کیا جارہا ہے،باکسنگ چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز حصہ لے رہے ہیں،چیمپئن شپ 26 سے 29 نومبر جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں منعقد ہوگی۔
ایونٹ میں 6 پاکستانی اور38بین الاقوامی باکسرزٹائٹل کیلئےمدمقابل ہوں گے،امریکہ،برطانیہ،جرمنی، کوریا، آسٹریلیا،آئرلینڈ، فلپائن اور نیدر لینڈسے باکسرز اور آفیشلزکی آمدجاری ہے،اس کےعلاوہ مراکو،بینن،گھانا، فرانس سمیت دیگرممالک کےباکسرز،آفیشلز اور کے نمائندگان کی آمد جاری ہے۔
غیرملکی کھلاڑیوں نےپاکستان آنےپرخوشی کا اظہارکرتےہوئےکہا پاکستانی باکسرزعالمی سطح پراپنا لوہا منوا رہے ہیں۔
،قومی ہیروزسمیت شوبزکی ممتاز شخصیات بھی ایونٹ میں جلوہ گر ہوں گے،دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ حکومتِ پنجاب،فوجی فاؤنڈیشن اور لاہور کور کے تعاون سےمنعقد ہوگی۔





















