لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت تین روپے کم ہو گئی۔ برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 328روپے فی کلو جبکہ برائلر زندہ کی پرچون قیمت 341 روپے ہو گئی۔
چکن کے گوشت میں 5 روپے کمی کے بعد گوشت فی کلو 494 روپے کا ہو گیا جبکہ انڈوں کی قیمت برقرار رہی۔
واضح رہے کہ افغانستان نے برائلر گوشت کی پاکستان سے درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی، جس سے پاکستانی پولٹری انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ افغانستان پاکستان سے پولٹری مصنوعات کا ایک بڑا درآمد کنندہ تھا۔