سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 646 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 750 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اکتوبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کا حجم 170 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال اکتوبر میں بھی 170 ملین ڈالر تھا۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی کمی ہوئی۔
اعداد وشمار کے مطابق ستمبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کا حجم 174 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں کم ہو کر 170 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔