وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے کے حوالے سے آئین بڑا واضح ہے، پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے والے رکن کو پارٹی سربراہ شوکاز دے گا۔
اعطم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ چیئرمین سینیٹ یا اسپیکر دو دن میں الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجیں گے، اگر وہ نہیں بھیجتے تو تصور کیا جائے گا کہ ریفرنس چلا گیا، الیکشن کمیشن تیس دن کے اندر متعلقہ رکن کی نااہلی کی کارروائی مکمل کرتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت کے بارے میں بلیک میلنگ کے الفاظ استعمال کرنا بہت غلط ہے۔ کئی ممالک میں سربراہ مملکت کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ حاصل ہے۔






















