پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میانوالی کی تحصیل پپلاں میں کارروائی، بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تحصیل پپلاں میں ریکی کے بعد مردہ اور اور بیمار مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ سولہ سو کلو مردہ اور بیمار مرغیوں کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیا گیا۔ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار جبکہ ساتھی پکڑا گیا۔
پولیس اسٹیشن میں ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا جبکہ گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔۔ مردہ اور بیمار مرغیوں کو شہر کے مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔






















