خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے صوبے کے 30 ویں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں پرانے چہروں کے ساتھ نئے چہروں کی شمولیت متوقع ہے، صوبائی کابینہ میں صوبے کے7ریجنز کو نمائندگی دی جائے گی۔ کابینہ میں خواتین کو بھی نمائندگی دینے پر مشاورت جاری ہے۔
سوات، دیر، بونیر سے بھی نئے چہرے کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ جنوبی اضلاع سے بھی ابتدائی طور پر5ارکان لیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں لیں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سابق مشیر بیرسٹرمحمد سیف اور مزمل اسلم دوبارہ کابینہ کے مضبوط امیدوار ہیں، سابق صوبائی وزیرمیناخان آفریدی اور آفتاب عالم بھی مضبوط امیدوار ہیں۔
علی امین دورمیں کابینہ سے نکالے گئے3وزرا دوبارہ کابینہ کا حصہ بن سکتےہیں، فیصل ترکئی ،عاقب اللہ اور شکیل خان سے استعفے لیے گئے تھے۔ سابق وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا بھی کابینہ میں شمولیت کےلیے فیورٹ ہیں۔
سابق اسپیکرمشتاق غنی اور فضل شکور بھی کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں، بٹگرام سے رکن صوبائی اسمبلی تاج محمد ترند کے نام بھی قرعہ نکل سکتا ہے۔ جنوبی اضلاع سے بھی ابتدائی طور پر5ارکان لیے جائیں گے۔






















