امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا۔
ذرائع کےمطابق رحیم یارخان کےقریب ملزم کے ساتھیوں نےحملہ کردیا،طیفی بٹ مبینہ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا۔
ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر اشتہاری طیفی بٹ کولارہےتھے،طیفی بٹ کو چھڑانے کے لیے 8/7افراد نے سرکاری گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی،ملزم کو دوگاڑیوں پرمبینہ طورپرسی سی ڈی کی حراست سے فرار کیا گیا، پولیس نے ملزم کو فرار کرنے والوں کا پیچھا کیا، اور مبینہ مقابلے میں ماراگیا۔
طیفی بٹ کی لاش ٹی ایچ کیو صادق آباد منتقل کردی گئی،سی سی ڈی اہلکاروں پرحملہ، اور طیفی بٹ کے فرار کامقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں درج کرلیا گیا،مقدمہ ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر کی مدعیت میں درج کیاگیا،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ڈرائیور نور دائیں بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
کچھ روز قبل ہی طیفی بٹ کو دبئی سے انٹرپول کےذریعےگرفتارکیاگیاتھا،جبکہ گزشتہ روز پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔






















