اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے۔
سینیٹرمشتاق احمد عمان سےاسلام آباد پہنچے،اسلام آباد ایئرپورٹ پرسینیٹر مشتاق کا پرتپاک استقبال کیا گیا،ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار،فلسطین کے حق اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے،مشتاق احمد فلسطینیوں کے لیے جانے والے صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے۔
سینیٹرمشتاق احمدکو اسرائیل نےگزشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں کے ایک فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا۔






















