پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہوگیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج 168000 اور 169000 پوائنٹس کی دو حدیں پھر گنوا بیٹھی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پھر مثبت سے منفی زون میں چلی گئی،مارکیٹ 1744 پوائنٹس کی مندی کے بعد سنبھلی پھر دوبارہ گر گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 1256 پوائنٹس گر کر 167733 پوائنٹس پر آ گیا۔
کرنسی بروکرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بلند ترین سطح پر اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔





















