اندرون لاہور میں آج ہونے والی بارش کے باعث چوہٹا مفتی باقر گلی ارایاں میں خستہ حال گھر زمین بوس ہو گیا ، کوئی جانی نقصان نہی ہوا تاہم اس گھر کے گرنے سے کٹری کا راستہ بند ہوگیا ہے، والڈ سٹی اتھارٹی کی ٹیمیں موقع پر ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی والڈ سٹی ملیحہ راشد نے 108 گھر خالی کروائے تھے ، ان تمام گھروں کی عمارتیں بہت زیادہ خستہ حال تھی اور رہنے کیلئے خطرناک تھی جن میں سے اب تک 15 گھر مہندم ہو چکے ہیں لیکن پیشگی اتنظامات اور اقدامات کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ملبے تلے دبی گیس اور بجلی کی لائنوں کو متعلقہ محکموں کے تعاون سے نکالا جا رہا ہے۔ اس آپریشن کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر علی اسلام گِل کر رہے ہیں، اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینیر جنید منصور کی سربراہی میں ملبہ منتقل کرنے اور کٹری میں محصور لوگوں کو نکالنے اور راستہ کھولنے میں مصروف عمل ہیں۔






















