سمبڑیال مویشی چوری کے شبہ میں قبرستان میں حلف لینے کا حیران کن واقعہ رپورٹ ہواہے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور پولیس کا کہناہے کہ فریقین نے قبرستان میں لوگوں کو اکٹھا کیا ، مویشی مالکان نے قبر کھود کر اس کے اندر کھڑے ہوکر قران پاک پر حلف اٹھایا ۔
پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان نے چوری شدہ مویشیوں کی رقم 17 لاکھ روپے مدعیان کو ادا کی، تھانہ بیگوالہ میں عرفان اورمحمد رفیق کی مدعیت میں مویشیوں کی چوری کے حوالے سے مقدمات درج ہیں، ملزمان لیاقت علی، امان اللہ اور نعمان عدالت سے عبوری ضمانت پر تھے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے پر پولیس حرکت میں آئی، پولیس نے 5 نامزد اور 8/10نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، 3 ملزمان عرفان، محمد رفیق اور امان اللہ کو حراست لے لیا ہے ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔





















