کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹر بینک میں آج ڈالر 3 پیسے کی کمی سے281 روپے 52 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 55 پیسے پر آگیا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کےپہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھاگیا،دوران ٹریڈنگ 1100 سےزائد پوائنٹس کی تیزی کیساتھ 155000 پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی۔ ہنڈریڈانڈیکس 945 پوائنٹس بڑھکر 155384 پوائنٹس پر بند ہوا۔





















