اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا،اور نئی مانیٹری پالیسی بھی جاری کر دی۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنراسٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوا،اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کےاجلاس میں شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
جون میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 328ملین ڈالرسرپلس ریکارڈکیاگیا،مہنگائی کی شرح تین فیصد رہی جو جولائی 2025 کےمقابلے میں کم رہی،اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 34 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رواں ماہ زرمبادلہ ذخائر 14 اعشاریہ 34 ارب ڈالرتک پہنچ گئے،مجموعی طور پرملک کےمجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 اعشاریہ 68 ارب ڈالر رہے۔





















