مسلسل اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔ مقامی و عالمی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔
جیولرز کے مطابق آج ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4100 روپے سستا ہوکر 384000 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 3515 روپے کم ہوکر 329218 روپے پر آگئی۔ قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہوکر 3618 ڈالر کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں 15 دن سے مسلسل مہنگا ہوتا سونا پہلی بار سستا ہوگیا۔ کل پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 388100 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ 23 اگست سے اب تک پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 32400 روپے مہنگا ہوا۔






















