سعودی عرب کی تمام مساجد انتظامیہ کو چاند گرہن کے موقع پر’صلاۃ الخسوف‘ ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سعودی وزیراسلامی امورڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ کاکہنا ہےکہ چاند گرہن کے موقع پر زیادہ سے زیادہ ذکر الہی اور استغفار کیا جائے اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے نماز خسوف ادا کی جائے۔
وزیراسلامی امور نےمزیدکہامسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نمازخسوف اتوارکو رات 9بجےادا کی جائے گی، شیخ بدرالتر کی امامت کریں گے،چاند گرہن مکہ کےوقت کے مطابق شام 6:28 پر شروع ہوگا،مکمل گرہن کا خاتمہ 9:45 پر ہوگا۔






















