امریکا اور وینیزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے سبب امریکا نے دس ایف 35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کردیا۔
امریکا کی وینیزویلا کےمابین کشیدگی بڑھنے کے بعد دس ایف 35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کیا ہے،امریکی حکام کاکہنا ہےکہ وینیزویلا کے طیارے امریکی بحری بیڑے کے قریب پروازیں کر رہے ہیں اس لیےحفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
دوسری جانب وینیزویلا کےصدر نکولس مادورو کا کہنا ہےکہ وینیزویلا سے متعلق امریکا کے دعوے ایسے ہی جھوٹ ہیں جیسے عراق پر لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئےتھے،انہوں نےٹرمپ انتظامیہ کو رجیم چینج منصوبے سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔
خیال رہےکہ چند دن پہلے وینیزویلا کی کشتی پر امریکی حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔





















