لاہورکے علاقے گارڈن ٹاؤن میں 2 کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کی چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے متاثرہ شہری طلحہ نجم کی مدعیت میں گھریلوملازمین سمیت چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیاہے کہ ملزمان کافی عرصہ سے گھر پرملازمین تھے، نو اگست کو فیملی کے ہمراہ سیرکے لیے مری گیا، گھر واپس آکر دیکھا تو طلائی زیورات غائب تھے، ملازمین نے طلائی زیورات ،انگوٹھیاں اور دیگر سامان چوری کرلیا ۔ پولیس کا کہناہے کہ مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔






















