بالاج ٹیپو قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے گوگی بٹ کو گنہگار قرار دے دیا۔
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کرانے میں منصوبہ بندی کی، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطے میں رہا۔
ذرائع کے مطابق گوگی بٹ ٹیپوخاندان کے تمام سابق قتل کیس میں بھی نامزدملزم رہا، جے آئی ٹی آئندہ پیشی پرگوگی بٹ کی ضمانت خارج کرانے کی استدعا کرے گی۔ امیربالاج قتل کے بعد گوگی بٹ فرارہوگیا تھا، بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم ہے۔






















