سی سی ڈی کے لاہور کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
حکام سی سی ڈی کے مطابق لاہو کے علاقے باٹا پور، مصری شاہ اور ساندہ میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔
باٹا پور میں مبینہ مقابلے کے دوران ملزم صابر، ساندہ ٹی نمبر4 کے قریب مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی۔
مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں روہیت مسیح ہلاک ہوا، ہلاک ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرکے فرارملزم کی تلاش شروع کردی۔





















