یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 30 ارب روپے سے زائد کا مالی پیکیج منظور کر لیا گیا ، سب سے زیادہ گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کیلئے 13 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں ، ملازمین کو اپریل، جولائی اور اگست کی زیر التوا تنخواہیں بھی ملیں گی۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کے ٹرمینل واجبات کی ادائیگی کیلئے 5.75 ارب روپے رکھے گئے ہیں، کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز ملازمین کو ون ٹائم پیمنٹ کیلئے 6.33 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ،کنٹریکٹ، ڈیلی ویجرز کو ادائیگی کا حتمی فیصلہ یونین سے مذاکرات کے بعد ہوگا۔
انتقال کرنے جانےوالے ملازمین کی بیواؤں کو ادائیگی کیلئے2.19 ارب روپے منظور کیئے گئے ،ملازمین کو اپریل، جولائی، اگست کی زیر التوا تنخواہیں بھی دینے کا فیصلہ کر لیاگیا، تنخواہوں سمیت آپریشنل اخراجات کیلئے 1.467 ارب روپے رکھے گئے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے مالیاتی پیکج کی منظوری ای سی سی نے دی ہے۔






















