جنوبی امریکا میں ارجنٹینا کی ساحلی پٹی پر 8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق جنوبی امریکہ اور انٹارکٹیکا کےدرمیان ڈریک پاسیج میں 8 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کے گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے اب تک سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی،تاہم امریکی محکمہ موسمیات نے سونامی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
زلزلہ ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 700 کلومیٹر جنوب مشرق میں محسوس کیا گیا جس کی آبادی تقریباً 57,000 ہے۔






















