خیرپور کی سینٹرل جیل پر حملے کا دوسرا زخمی قیدی دوران علاج انتقال کرگیا۔
تفصیلات کےمطابق زخمی قیدی امام الدین علاج کےدوران زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےجاں بحق ہوا،جیل حملےمیں ہلاک قیدیوں کی تعداد دو ہوگئی،24 جون کوحاضری سےواپسی پرسینٹرل جیل میں مسلح ملزمان نےقیدیوں پرحملہ کیا تھا۔
حملےمیں قیدی ہاشم رند کوموقع پرقتل اوردو کو زخمی کردیا تھا،سینٹرل جیل پر حملے کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔






















