فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، فیلڈ مارشل نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل نے پاکستانی تارکین وطن پر پاکستان کے روشن مستقبل پراعتماد رکھنے پر زور دیا۔
جنرل عاصم منیر نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، فیلڈ مارشل امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کی ریٹائرمنٹ پرخراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے اور ایڈمرل بریڈ کوپر نےکمان سنبھالی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔






















