اسپین میں تاریخی قرطبہ مسجد میں آگ لگ گئی،آگ کا درست مقام معلوم نہیں ہوسکا،فائربریگیڈکی ٹیموں نے چند گھنٹوں میں آگ پر قابو پالیا۔
آگ مسجد کےہال میں واقع چھوٹےچیپل میں لگی،آگ اندر سے بڑھتے ہوئےچھتوں کو جا پہنچی،فائربریگیڈی کےعملے نےچند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا،کولنگ کا عمل جاری ہے۔
یہ عظیم الشان مسجد آٹھویں صدی میں تعمیر ہوئی تھی،اس تاریخی عمارت کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا جاچکا ہے۔






















