بھارت میں اظہار رائے کی قدغنوں پر ایلون مسک اور مودی آمنے سامنے آگئے،ایلون مسک کی کمپنی ایکس مودی سرکار کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق بھارتی حکومت نے سیکڑوں حکومت مخالف مواد ایکس سے ہٹانے کا مطالبہ کیا،مارچ 2024 سے جون 2025 تک چودہ سو مواد ہٹانے کا نوٹس دیا گیا,جن میں سیاسی کارٹون حکومتی عہدیداران پر تنقید۔۔ اور سیاستدانوں پر طنزیہ پیغامات شامل ہیں۔
تاہم ایکس نے بھارتی اقدامات کو غیر قانونی اورغیر آئینی قرار دیا ہے،مودی سرکار اور ایلون مسک کی کمپنی ایکس کے درمیان عدالتی مقدمہ جاری ہے،جو بھارت میں سوشل میڈیا آزادی کا فیصلہ کن موڑ بن سکتا ہے۔





















