لاہورمیں شہری کو بلیک میل کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں سی سی ڈی کے چارمبینہ اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کےمطابق مقدمہ مناواں میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کیاگیا،خود کوسی سی ڈی کا اے ایس آئی ظاہرکرنے والےعمر نامی ملزم نےمتاثرہ شہری کی نجی زندگی بارے معلومات حاصل کرکے بلیک میل کیا اور چار لاکھ روپے کا مطالبہ کیا،جس کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے پررضا مند ہوکررقم وصول کی ۔
ملزم نےشہری کوجھانسہ دیا کہ اعلی حکام کو مثبت رپورٹ پیش کروں گا،قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔ پولیس کا کہنا ہےمقدمہ درج کرکےمعاملے کی تفتیش جاری ہےجلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔






















