نارووال میں قصبہ لالہ کے قریب تیزرفتاربس بےقابو ہوکرگہرے تالاب میں جاگری،حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حادثہ کےنتیجےمیں خواتین اوربچوں سمیت 15سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے،جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو اور مقامی افراد اپنی مدد آپکے تحت مسافروں کو پانی سے نکالنے میں مصروف ہے،حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ برق رفتاری کے باعث پیش آیا۔






















