متحدہ عرب امارات میں سونے کی فی گرام قیمت مزید ایک درہم کم ہوگئی، سونے کے 10 گرام نرخ 10 درہم گرگئے۔ سات روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 65 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 11 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں مزید ایک درہم کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 234.75 درہم پر آگئے۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 10 درہم کم ہو کر 2 ہزار 347.50 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں سات روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 65 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی، 4 نومبر کو دس گرام سونے کے نرخ 2412.50 تھے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.75 درہم کمی سے 217.50 درہم پر آگئی، 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 7.5 درہم کمی کے بعد 2 ہزار 175 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کمی سے 1958 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوکر دو لاکھ 11 ہزار روپے پر آگیا۔