افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کا تین روزہ دورہ پاکستان، جو کل سے شروع ہونا تھا ملتوی کر دیا گیا ہے۔
امیر خان متقی نے کابل سے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پیر کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔
ان کی آمد کی صورت میں نومبر 2021 کے بعد افغان وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوتا۔
دورے میں افغان وفد کی پاکستانی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی روابط پر بات چیت ہونا تھی۔






















