جرمن کوہ پیما لورا ڈالمایر گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی میں واقع چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہوگئیں، جبکہ ایک اور کوہ پیما کو ریسکیو کیا گیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق ضلع گانچھے میں ہوشے ویلی میں دو جرمن کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں۔ ایک کوہ پیما درمین لورا لینا لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہے جبکہ کروس مرینہ ایوا متاثرہ مقام پر پھنس گئی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ اداروں کو جرمن کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔ افواج پاکستان کے تعاون سے جرمن کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔
فیض اللہ فراق نے کہا کہ جرمن اولمپک چمپئین لوراڈئلمائر شدید زخمی حالت میں لاپتہ ہوچکی ہے، افواج پاکستان کے تعاون سے بذریعہ ہیلی کاپٹرلاپتہ خاتون کو تلاش کریں گے۔





















