پاکستان نے مسئلہ فسلطین پر نیویارک میں بین الاقوامی کانفرنس کی کامیابی کی امید کا اظہار اور فلسطینی عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کرکے غزہ کے سنگین انسانی بحران پر گفتگو بات کی ۔
اسحاق ڈار نے غزہ میں بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا امید ہے دو ریاستی حل پر ہونے والی نیویارک کانفرنس بامعنی ہوگی۔
دونوں رہنماؤں نے ایران کے اعلیٰ سطح کے مجوزہ دورہ پاکستان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔






















