بھارت کے صدرجگدیپ دھنکھر نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے صحت کی وجوہات بتاتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، نائب صدر نے نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر مانسون اجلاس کے پہلے دن کی صدارت کرنے کے فوراً بعد یہ اعلان کیا ۔
بھارت کے صدر74 سالہ دھنکھر 2022 سے ہندوستان کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ انہوں نے وزیراعظم اور وزراء کی کونسل کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دفتر کے دوران ان سے بے پناہ تعاون اور سیکھنے کا موقع ملا۔
نائب صدر نے اپنے استعفی میں لکھا کہ نائب صدر کی حیثیت سے حاصل ہونے والے تجربات اور بصیرت ان کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ان کے دور میں بھارت کی اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر ابھرتے وقار کو دیکھنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی۔






















