دبئی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، فی گرام مزید 1.75 درہم اور 10 گرام 17.50 درہم سستا ہوگیا، پانچ روز میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 49.75 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 9 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں مزید1.75 درہم کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 236.25 درہم پر آگئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 17.50 درہم کم ہو کر 2 ہزار 362.50 درہم ہوگئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں 5 روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 49.75 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی، پانچو روز قبل دس گرام سونے کے نرخ 2412.50 تھے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 1.75 درہم کمی سے 218.75 درہم پر آگئے، 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 17.50 درہم کمی کے بعد 2187.50 درہم ہوگئے۔