ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے مالی سال 2024-25 میں ریکارڈ ریونیو وصول کرکے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نےمالی سال 2024-25 میں اکیس ارب 34 کروڑ روپےسرکاری خزانےمیں جمع کرائے،ڈائریکٹر بلال اعظم کےمطابق ٹیکس کلیکشن میں اس بار تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے گئے،ایک سال قبل یہی وصولی سترہ ارب تئیس کروڑ روپے تھی،جس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
بلال اعظم کےمطابق پچھلے پانچ سال میں ٹیکس کلیکشن میں کئی سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے،گاڑیوں کی گھر پر رجسٹریشن اور آن لائن ادائیگی کی سہولت سےٹیکس دہندگان کی رسائی بڑھی،شاہراہوں پارکسں اور مارکیٹوں تک ایکسائز کی سروسز پہنچانے سے بھی مثبت نتائج حاصل ہوئے۔






















