لندن میں میوزک کنسرٹ کے دوران اسرائیلی فوج مردہ باد کے نعرے لگوانے پر گلوکار'باب ویلان' کا ویزہ منسوخ کردیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق باب ویلان کے میوزک بینڈ کے دیگر ارکان کے ویزے بھی منسوخ کیے،یہ اقدام گلیسٹنبری فیسٹیول کے دوران باب ویلان کے رویے پر اٹھایا گیا۔
برطانوی گلوکار نےمیوزک کنسرٹ کےدوران اسٹیج سے فری فلسطین اوراسرائیلی فوج مردہ کے نعرے لگوائے تھے،ان کے خلاف برطانی میں بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔






















