لندن جھلسا دینےوالی گرمی کی لپیٹ میں آگیا،درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،جو معمول سے دس ڈگری زیادہ ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق گرمی سے بچاؤ کے لیے شہریوں نے دستی پنکھوں کا استعمال شروع کردیا، بارش نہ ہونے اور مسلسل دھوپ کے باعث پارکوں کی ہریالی بھی زردی میں بدلنے لگی ہے۔
ساحلوں اور سوئمنگ پولز پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے،لندن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بار وقت سے پہلے ہی گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔





















