وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی تجاویز کو فنانس بل کا حصہ بنانے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا ۔ پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی گئی ۔
وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیا گیا ۔ فنانس بل اور بجٹ ترامیم پر بھی غور ہوا ۔ کابینہ کا سیاسی اور عسکری قیادت کو جنگوں میں مثبت کردار پر خراج تحسین۔وزیراعظم اور فیلڈمارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار کی ستائش کی گئی۔
کابینہ کا ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، اور جنگی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔






















