مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی ایس سی او سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس کے موقع پر چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے بیجنگ میں ایس سی او سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے بیسویں اجلاس سے خطاب میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر پاکستان کامؤقف اجاگر کیا ۔ امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ علاقائی و عالمی صورت حال اور امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مشیر قومی سلامتی نے پاکستان کی جانب سے پرامن ہمسائیگی کے کردارکیلئے بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر کا پاکستان کی خواہشات کو اجاگر کرنا پرامن مستحکم ہمسائیگی کی بنیاد پر پاکستان کے کردار کا مظہر ہے۔






















