سینئرایرانی عہدیدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تہران قطرکی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ امریکی تجویز کردہ جنگ بندی پررضامند ہوگیا۔
سینئرایرانی عہدیدار نے کہا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں قطرنے ثالث کا کردار ادا کیا،ٹرمپ نے امیر قطرکو فون کرکے ایران کوجنگ بندی پررضا مند کرنےکا کہا،قطری وزیراعظم نے فون کرکے ایران کی رضامندی حاصل کی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا بار بار واضح کیا اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا،اسرائیل نے تہران کے وقت کے مطابق صبح 4بجے جارحانہ کارروائیاں روک دیں،اسرائیلی جارحیت رکنے کے بعد ایران کا جواب دینے کا ارادہ نہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔






















