قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی بجٹ پرشدید تنقیدکرتےہوئے کہا اس بجٹ میں بینک مالکان ارب پتی نہیں کھرب پتی بن رہے ہیں،بینک جو قرض دے رہے ہیں اُس کا فائدہ حکومت کےسوا کسی کو نہیں ہورہا۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا بجٹ کا ایک چھوٹا حصہ تو دفاع میں چلاگیا،باقی کہاں گیا،خیبرپختونخوا کےترقیاتی پراجیکٹس کے لیےصرف پچپن کروڑ دئیےگئے،باقی سارا بجٹ تخت لاہور کے لیے رکھا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےاپنےبیان میں کہا اسرائیل نےایران کی سلامتی اورخودمختاری پر بلا اشتعال حملہ کیا،اب ایران کو اپنےدفاع میں ہرطرح سےطاقت کے بھرپور استعمال کا پورا پورا حق ہے۔






















