پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔
پنجاب کی موسمی صورتحال پر پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کردیا۔ آج شام سے صوبے میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، مختلف اضلاع میں آندھی بارش اور جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔
حکام کے مطابق 23 جون جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، جھنگ اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 21 سے23 جون جنوبی پنجاب ملتان ڈی جی خان، بہاولپور اور بہاولنگرمیں بھی بارش متوقع ہے، بارشوں کے سلسلے سے گرمی اورہیٹ ویوکی شدت میں کمی واقع ہوگی۔






















