اسرائیلی بمباری کے دوران براہ راست نشریات جاری رکھنے والی ایرانی صحافی سحر امامی مزاحمت کی علامت بن گئیں۔
اسرائیلی طیاروں نےایرانی میڈیا ہیڈ کوارٹرز پربمباری کی،تو اینکر پرسن سحرامامی براہ راست نشریات کر رہی تھیں،بمباری کےباوجود وہ ناظرین کوتازہ ترین صورتحال سےآگاہ کرتی رہیں،اسٹوڈیو پر براہ راست بم گرا تو تو سحر امامی سیٹ چھوڑنے پرمجبور ہوئی۔
اسٹوڈیو پربراہ راست بمباری کے باوجود وہ اسکرین پرواپس آئیں اور ذمہ داریاں نبھاتی رہی،سحر امامی کے عزام و ہمت کو ایران کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے،حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے افسانوی کردار،گردآفريد سے تشبیہہ دی۔






















