جی سیون سمٹ میں بھارتی وزیر اعظم کی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی۔ بھارتی وزارت خارجہ صدر ٹرمپ اور مودی کی ملاقات نہ ہونے کی وضاحت دینے لگیں۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکرم مسری کا دعویٰ ہے جی سیون سمٹ کی سائیڈ لائن میں ٹرمپ اور مودی کی ملاقات طے تھی لیکن امریکی صدر کی جلد واپس جانے سے ملاقات نہ ہوسکی تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایسی کسی ملاقات کی تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا بھارتی وزیر اعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انکار کے سوال پر ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ ہر ملک کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق حاصل ہے۔ صدر ٹرمپ پیشکش کر رہے ہیں۔ لیکن اس پیشکش کو قبول کرنا یا نہ کرنے دوسرے ملک پر منحصر ہے۔






















