عراق سے 268 پاکستانی زائرین کی دو پروازوں کے ذریعے وطن واپسی ہوگئی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عراق سے 268 پاکستانی زائرین کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی اور اسلام آباد واپسی ہوئی ہے جبکہ یہ پروازیں بصرہ سے چلائی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ عراق میں موجود باقی پاکستانی زائرین کی محفوظ اور بروقت واپسی کے لیے سرگرم عمل ہے۔
زائرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔
ترجمان کے مطابق عراقی ایئرویز اس وقت بصرہ، دبئی روٹ پر روزانہ پروازیں چلا رہی ہے اور تمام زائرین کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مختصر نوٹس پر سفر کیلئے تیار رہیں۔






















