بھارتی شہر پونے میں پل ٹوٹنے سے 20 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے، 6 افراد ہلاک ہوگئے، 6 کو زندہ نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے میں پل ٹوٹنے سے 20 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے، واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 6 کو دریا سے زندہ نکال لیا گیا۔
میڈیا کے مطابق اب بھی ایک درجن سے زائد افراد لاپتہ ہیں، پانی میں بہ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پل گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پل گرنے سے 20 سے 25 افراد دریا میں گرے تھے۔





















