بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کیدارناتھ سے گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ڈھونڈ لیا جو گھنے جنگلات میں گرگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق اتراکھنڈ، اترپردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔





















