بیلاروس کے ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس کے کمانڈر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیاہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمان وفد کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دورے کے دوران بیلاروس ایئر فورس کے کمانڈر نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایئر چیف نے بیلاروس ایئر فورس کو تربیت اور تکنیکی معاونت کی پیشکش کی اور تربیت، ٹیکنالوجی، اور آپریشنل صلاحیتوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیلاروس کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔



















